
kisi bazurg say pucha gya kay jab banda toba kerta hai to kia usay apni tauba kay makbool ya ghair makbool honay ka pata chal jata hai ?
کسی بزرگ سے پوچھا گیا کہ جب بندہ توبہ کرتا ہے تو کیا اُسے اپنی توبہ کے مقبول یا غیر مقبول ہونے کا پتا چل جاتا ہے؟ ان بزرگ نے فرمایا “ایسی مکمل بات تو نہیں البتہ کچھ نشانیاں ہیں جن سے توبہ کی قبولیّت کا پتہ چلتا ہے۔ وہ انسان اپنے آپ کو گناہوں سے پاک رکھتا ہے، ہَر دَم اللہ کو موجود سمجھنے لگتا ہے، نیکوں کے قریب اور بُروں سے دور رہنے لگتا ہے، دنیا کی تھوڑی سی نعمت کو عظیم اور آخرت کے لئے کثیر نیکیوں کو بھی قلیل سمجھتا ہے، اپنے دل کو ہر وقت فرائضِ خداوندی میں مصروف اور زبان کو بند رکھتا ہے، ہمیشہ اپنے گذشتہ گناہوں پر غور و فکر کرتا رہتا ہے اور “غم اور پریشانی کو اپنے لئے لازم کر لیتا ہے۔
حضرت امام غزالی کی کتاب مکاشفتہُ القلوب (باب نمبر10)
