Nafs , rooh aur ALLAH ki raza

jo nafs rooh say mil jata hai wo rooh ban jata hai aur ALLAH ki ibadat sirf uski raza ki khatir kerta hai

Nafs , rooh aur ALLAH ki raza

   جو نفس روح سے مل جاتا ہے وہ روح بن جاتا ہے اور اللہ کی عبادت اُس کی رضا کی خاطر کرتا ہے۔ چنانچہ حضرت رالعبہ بصریؒ سے پوچھا گیا:۔ “کہ آپ اللہ کی عبادت کس غرض سے کرتی ہیں؟ جہنم کے خوف سےیا اُمیدِ بہشت میں؟ اُنہوں نے جواب میں التجا کی :۔ “خداوندا ! اگر میں تیری عبادت دوزخ کے خوف سے کرتی ہوں تو مجھے دوزخ میں ڈال دے ، اگر میں تیری عبادت اُمیدِ بہشت میں کرتی ہوں تو مجھ پر بہشت حرام کر دے اور اگر میں تیری عبادت محض تیری طلب میں کرتی ہوں تو مجھ پر اپنا دیدار و جمال بند نہ کر “۔
حضرت سلطان باھُو عین الفقر ص 175