Jism ka Dard Door karnay ki dua

jism ka dard door karnay ki dua

حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے روایت کی کہ آپ نے فرمایا :’’ ہر بیماری کی دوا ہے ، جب کوئی دوا بیماری پر ٹھیک بٹھا دی جاتی ہے تو مریض اللہ تعالیٰ کے حکم سے تندرست ہو جاتا ہے ۔‘‘

حضرت عثمان بن ابی العاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے درد کی شکایت کی جو انھیں اس وقت سے ہوتا ہے جب انھوں نے اسلام قبول کیا تھا تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے

فرمایا :’’ جسم میں جس جگہ درد ہوتا ہے تم وہاں اپنا ہاتھ رکھو اور تین بار بسم اللہ پڑھو اور سات بار یہ کہو : أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِر

’’ میں اس چیز کے شر سے جو میں ( اپنے جسم میں ) پاتا ہوں اور جس کا مجھے ڈر ہے ، اللہ تعالیٰ اور اس کی قدرت کی پناہ میں آتا ہوں ۔‘‘صحیح مسلم 5737

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا اللہ اس شخص کے چہر ے کو تروتازہ رکھے جس نے میرے سے کوئی حدیث سنی اور ویسے ہی آگے پہنچا دی ۔۔ اچھی بات دوسروں کا بتانی چاہیئے یہ صدقہ جاریہ ہے اللہ ہم سب کو نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یا رب العالمین