حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان سے ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم (مصا فحہ کے لئے) ہاتھ پھیلا تے ہوئے ان کی طرف بڑھے ، حذیفہ رضہ اللہ عنہ نے کہا: میں جنبی ہوں (یعنی جس پر غسل فرض ہوتا ہے)، اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مسلمان نجس نہیں ہو تا‘‘ ۱
(سنن أبي داود ، كتاب الطهارة : 230)
وضاحت ۱ : یعنی جنابت نجاست حکمی ہے اس سے آدمی کا بدن یا پسینہ نجس نہیں ہوتا، اسی واسطے
جنبی کے ساتھ ملنا بیٹھنا اور کھانا پینا درست ہے‘‘