
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی، پھر سلام پھیر کر پلٹے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے فلاں ! تم اپنی نماز درست کیوں نہیں کرتے؟ کیا مصلی دیکھتا نہیں کہ اسے اپنی نماز کیسی پڑھنی چاہئے، (سن لو) میں اپنے پیچھے سے بھی ایسے ہی دیکھتا ہوں جیسے اپنے سامنے سے دیکھتا ہوں(معجزہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم)
(نسائي ، كتاب الإمامة : 872 (انگلش : 873))
(صحیح مسلم،كتاب الصلاة:423 (853))
