ALLAH makhlook say 8 cheezain chahta hai

ALLAH makhlook say 8 cheezain chahta hai

ALLAH makhlook say 8 cheezain chahta hai. aulia karam ki batain yahan par bayan ki gai hain. kiuke ye urdu section hai isliye ham yahan par urdu main hi post likha karain gay. aur baki dosray section main add kia karain gay to jin hazrat ko urdu nahi ati wo dosra section check karain.

[pukhto]

حضرت ابو وراق رح فرماتے ہیں کہ “خالق مخلوق سے آٹھ چیزیں چاہتا ہے۔ اِن میں سے دو قلب سے ہیں, اوّل فرمانِ الہٰی کی عظمت اور دؤم مخلوق سے شفقت۔ زبان سے بھی دو چیزیں ہیں, اوّل اقرارِ توحید اور دؤم مخلوق سے نرم ذبان میں بات کرنا۔ پھر تمام جسم سے دو چیزیں, اوّل بندگی اور دؤم مخلوق کی مدد کرنا۔ اور بندے اور باقی مخلوق کے بیچ تعلق میں بھی اللّٰہ بندے سے دو چیزیں چاہتا ہے, اوّل یہ کہ بندہ دوسروں کو دنیاوی آسائشوں میں خود سے بہتر دیکھنے کے باوجود  اپنی ذات اور اپنی زندگی کے حالات پر صابر رہے اور دؤم یہ کہ مخلوق کے ساتھ بُردباری سے پیش آئے۔”

آپ رح کا فرمان ہے کہ “نبوت کے بعد صرف حکمت کا درجہ ہے اور اہلِ حکمت کی شناخت یہ ہے کہ وہ ضرورت کے علاوہ ہمیشہ خاموش رہتے ہیں۔”

.. اقتباس از مترجم کتاب “تذکرہ الاولیاء” از حضرت شیخ فرید الدین عطار رح ..

[/pukhto]